• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل لبنان جنگ بندی پر تہران حزب اللّٰہ کے نعروں سے گونج اٹھا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیل لبنان جنگ بندی کے بعد تہران حزب اللّٰہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب ایران کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے بیان میں کہا کہ معزز لبنانی اور خطے کے عوام جانتے ہیں فیصلہ کن جنگ کی فاتح حزب اللّٰہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر جنگ بندی قائم ہوتی ہے تو یہ لبنان کی مزاحمت کی استقامت اور ایران کی مدد کا نتیجہ ہے۔

اس موقعے پر ایرانی دارالحکومت کے قلب میں ہزاروں افراد جمع ہوئے اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید