امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھلنے کے اعلان کے بعد نیٹو پر تنقید کی اور کہا کہ اب جب کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال ختم ہو چکی ہے، نیٹو سے ان کو کال موصول ہوئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ کال میں کہا گیا کہ امریکا کو نیٹو کی کسی مدد کی ضرورت ہے؟ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے نیٹو کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے سے دور رہیں۔
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کے ایرانی اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر بیان کہا کہ جب تک کہ نیٹو اپنے جہازوں کو تیل سے بھرنا نہ چاہیں تو دور رہیں۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر کاغذی شیر نیٹو بے کار ہے۔