ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان آرمی کی حکمت عملی پوری دنیا نے دیکھی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے ناصرف دشمن کے جہاز گرائے بلکہ تاریخ رقم کی۔ مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اور ہنر مندی دیکھ کر دنگ رہ گیا۔
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دھرتی پر کسی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، عالمی سطح پر امن کے لیے سیاسی و عسکری قیادت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہتا ہوں، پاکستان پُرامن ملک ہے، تنازعات کا حل مذاکرات سے کرنے پر یقین رکھتا ہے۔