• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دے دیا

فوٹو: ایکس / پی ایس ایل
فوٹو: ایکس / پی ایس ایل 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے آخری اوورز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 207 رنز بنائے، اننگز کے اختتامی لمحات میں محمد عمران نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 6 گیندوں پر 28 رنز بنا کر میچ کا رخ بدل دیا۔

ملتان سلطانز  کی جانب سے شان مسعود نے 46 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنائی، جبکہ جوش فلپے نے 44 اور اویس ظفر 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے خوش دل شاہ نے 3 اور معین علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید