• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان: عرب میڈیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

عرب میڈیا نے 2 پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اگلے ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

الجزیرہ سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعہ سے پہلے متوقع ہے اور ان کا یہ اندازہ کئی عوامل پر مبنی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے 2 لاجسٹک طیارے نور خان ائیر بیس پر اتر چکے ہیں، ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے ریڈ زون تک جانے والی سڑکیں عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں جو سیکیورٹی کے سخت انتظامات کی نشاندہی کرتی ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کے ہوٹلز کو مہمانوں سے خالی کروایا جا رہا ہے اور جمعہ تک کسی نئی بکنگ کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ہیوی ٹریفک تاحکم ثانی بند کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی پمز اسٹیشن سے لے کر پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ہوا تھا، دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تقریباً 21 گھنٹے تک مذاکرات چلتے رہے تھے تاہم مذاکرات کسی ڈیل پر پہنچے بغیر ہی ختم ہو گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید