ایران میں جاسوسی کے الزام میں 4 افراد گرفتار کرلیے گئے۔ تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے شمال مغرب سے گرفتار افراد میں 2 غیرملکی بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق گرفتار افراد پر امریکا اور اسرائیل سے منسلک جاسوسی نیٹ ورک کا حصہ ہونے کا الزام ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں غیر ملکی افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔