پاکستانی موسیقی کے آئیکن فیصل کپاڈیا نے امریکا کے شہر نیویارک میں ہونے والی ایک محفل کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں بھارت کے معروف کامیڈین ذاکر خان اور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی موجود تھیں۔
نامور پاکستانی سابقہ میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کے بانی رکن فیصل کپاڈیا نے یہ تصاویر اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیں کہ کچھ اچھے دوستوں کے ساتھ سیلفی ٹائم۔ زبردست مہمان نوازی پر نیویارک کے احباب کا شکریہ۔
فیصل کی اس تصویر اس تصویر میں نیرجا پٹیل اور جمی رضوی بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات نیویارک کے کڈیلم ریسٹورنٹ میں ہوئی جہاں پر جنوبی بھارت کے کھانے پیش کیے گئے اس ریسٹورنٹ کا بنیادی تعلق کیرالا سے ہے۔
ذاکر خان نے اس پوسٹ پر تبصروں میں دل والے ایموجیز کی ایک لڑی کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات ذاکر خان کے مطابق انکی جانب سے طویل بریک سے پہلے نیویارک میں ان کے آخری شو کے موقع پر ہوئی۔
اسی دن انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا کہ نیویارک میں ایک آخری بار، اس شہر نے مجھے بہت محبت، توانائی اور ناقابل فراموش لمحات دیے۔ آپ میں سے ہر ایک کا شکر گزار ہوں جو آتا ہے، ساتھ دیتا ہے اور اس سفر کو خاص بناتا ہے۔ پھر ملاقات ہوگی، شاید 2029 میں، یا 2030 میں۔ا