• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ کریں، شارٹ مارچ کریں، مسئلہ نہیں، دہشتگردی پر بات کریں: طلال چوہدری

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ آپ لانگ مارچ کریں، شارٹ مارچ کریں، ہمیں مسئلہ نہیں لیکن دہشت گردی پر بات کریں۔

جڑانوالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ سے نہیں روکا بشرطیہ دہشت گردی پر بھی بات کی جائے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاست اپنی جگہ، آئیں مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں۔ ٹی ٹی پی، بی ایل اے یا افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد، دہشتگرد ہوتا ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت ہونی چاہیے۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی پارٹیوں پر حملے ہوئے، پی ٹی آئی کے کسی رہنما یا اجتماع پر کبھی کوئی دہشت گردی نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کالعدم ٹی ٹی پی کا دفتر پاکستان میں کھولنے کی بات کی۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے گورنر راج کے خلاف اور پی ٹی آئی کے حق میں پریس ریلیز جاری کی، گورنر راج کا مقصد صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہے، دہشت گرد گروپوں کا ساتھ دینے والوں سے ریاستی ادارے نمٹیں گے۔

قومی خبریں سے مزید