بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی درخواست مہاراشٹر سائبر سیل نے مسترد کی۔
مہاراشٹر سائبر سیل نے ہنی سنگھ کی طلبی کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست پر ناں کہہ دیا اور ساتھ ہی لک آؤٹ نوٹس جاری کرنے کی دھمکی دے دی۔
گلوکار نے درخواست میں بیرون ملک ہونے کے باعث 16 اکتوبر کے بجائے 22 اکتوبر کو پوچھ گچھ کےلیے پیش ہونے کی مہلت مانگی تھی۔
مہاراشٹر سائبر سیل نے ہنی سنگھ پر واضح کردیا کہ بیرون ملک ہونے کا عذر پیش کرنے والے گلوکار اگر اس بار بھی حاضر نہیں ہوئے تو ان کے خلاف لک آؤٹ سرکولر جاری کیا جاسکتا ہے۔
مشہور ریپر اور گلوکار کی طلبی کی وجہ لائیو کنسرٹ میں مبینہ طور پر دیے گئے نامناسب اور اعتراضہ کلمات ہیں، جن کی بنیاد پر شکایت درج کی گئی اور انہیں 3 بار سمن جاری کیے گئے تاہم وہ اب تک پیش نہیں ہوئے ہیں۔