پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سابقہ اداکارہ و ماڈل نور بخاری نے کہا ہے کہ لوگ میرے اسلامی پیغام پر توجہ دینے کے بجائے مجھ میں خامیاں تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔
حال ہی میں نور بخاری کی اسلامی پیغام پر مبنی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی، صارفین نے ان کے ہونٹوں کو دیکھ کر فلرز کروانے کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع کیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
ہونٹوں کے فلرز سے متعلق قیاس آرائیوں پر نور بخاری نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے یوٹیوب پر جاری کردہ ویڈیو میں سوشل میڈیا صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری ویڈیو کا مقصد اسلامی پیغام پہنچانا تھا لیکن لوگوں نے اس کے بجائے میرے ہونٹوں پر بحث شروع کر دی۔
نور بخاری کے مطابق میرے دوستوں نے مجھے پیغام بھیجے کہ تم وائرل ہوگئی ہو اور تمہارے ہونٹوں کے فلرز پر بحث ہو رہی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ مجھے کسی کے سامنے صفائی پیش کرنے کی ضرورت نہیں لیکن میں نے فلرز نہیں کروائے بلکہ ہونٹوں پر لگائی گئی لپ گلوس کی وجہ سے فلرز کا تاثر پیدا ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتِ حال نے مجھے قرآن مجید کی ایک آیت یاد دلا دی، جس کے مطابق بعض لوگ اللّٰہ کی ہدایت سے منہ موڑ لیتے ہیں اور اپنی آنکھوں اور کانوں کو گویا بند کر لیتے ہیں، جس کے نتیجے میں انہیں سخت عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
نور بخاری کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اچھا پیغام پھیلانا بہت مشکل ہو گیا ہے۔
اپنے ہونٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے ہونٹوں کو دیکھیں، فلرز کہاں ہیں؟ اگر یہ فلرز جیسے دکھائی بھی دیتے ہیں تو میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے میرے ہونٹ قدرتی طور پر خوبصورت بنائے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ لوگوں کو دوسروں کی خامیاں تلاش کرنے کے بجائے انہیں ان کی اصل حالت میں قبول کرنا چاہیے۔