پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا لاہور میں دوسرا مرحلہ کل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ سے شروع ہوگا۔ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں ٹریننگ کی ہے۔
پی ایس ایل کا میلہ کراچی کے ساتھ ساتھ ایک بار پھر لاہور میں بھی سج رہا ہے، فائنل سمیت یہاں مزید 8 میچز کھیلے جائیں گے۔
لاہور کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جس کیلئے پیر کو ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے بھر پور پریکٹس سیشن کیا۔
کپتان شاہین آفریدی سمیت ٹیم کے دیگر اراکین نے بولنگ اور بیٹنگ پر فوکس کیا، کراچی کنگز کی ٹیم نے آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کی، کپتان ڈیوڈ وارنر نے بھی نیٹ سیشن میں بھر پور بیٹنگ پریکٹس کی، ڈیوڈ وارنر نے فٹنس مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل کے دو میچز نہیں کھیلے۔