• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کھیل کر ہر پلیئر کی کارکردگی میں نکھار آتا ہے: سعد مسعود

سعد مسعود - فوٹو: فائل
سعد مسعود - فوٹو: فائل

پی ایس ایل ٹیم راولپنڈیز میں شامل نوجوان کرکٹر سعد مسعود کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کھیل کر ہر پلیئر کی کارکردگی میں نکھار آتا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں سعد کا کہنا تھا کہ لیگ میں سینئر پاکستانی اور انٹرنیشنل پلیئرز کی رہنمائی کافی مددگار ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل اور چیمپئنز کپ جیسے ٹورنامنٹ پلیئرز کی ڈولپمنٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز تاحال فتح کی تلاش میں ہے، اسے اپنے تمام 7 میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید