کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق ناظم ومیئر کوئٹہ رحیم کاکڑ میر وائس کاکڑ احمد شاہ کاکڑ خوشحال کاکڑ عمر فاروق کاکڑ عبدالرحمن کاکڑ سہراب خان کاکڑ عبید اللہ کاکڑ نے وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری سے کہا ہے کہ تحصیل کاریزات کو گیس کی منظوری دی جائے اور علاقہ رود ملازئی تا لورالائی روڈ پر گزشتہ چھ سال سے کام فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے بند کر دیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اپنے دور اقتدار میں علاقہ کے مسائل فوری حل کریں روڈ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے رود ملازئی کیلئے ایک گرلز کالج کی منظوری دی جائے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقہ رود ملازئی کے زمینداروں کو سولر انرجی کے ٹیوب ویل لگانے کی منظوری دی جائے کہ اس جدید دور میں پورا علاقہ رود ملازئی کے عوام موبائل فون کی سہولت سے محروم ہے وزیر اعلیٰ موبائل کمپنی کو ہدایات جاری کریں کہ وہ رود ملازئی کیلئے موبائل ٹاور فوری لگائے انہو ںنے کہا کہ تحصیل کاریزات میں لیویز کی نفری کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع پشین کے روکے گئے350 افراد کی بھرتی فوری کی جائے ۔