ایرانی فوج نے ٹرمپ کی بار بار دھمکیوں کے پیش نظر پہلے سے طے شدہ اہداف پر حملے کی وارننگ دے دی۔
اس سے قبل ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کیا ہے، جبکہ مشیر اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
ایرانی پالیمنٹ کے اسپیکر قالیباف کے مشیر نے کہا ہے کہ ناکا بندی کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں اور اس کا جواب فوجی کارروائی سے دیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کریں۔
ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا۔