پشاور( کرائم رپورٹر) پشاورشہر او ر نواحی علاقوں سے نو مولود بچوں کے اغواء اور فروخت میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے پنجاب اور خیبر پختونخوامیں چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں اور گرفتار ملزموں کو عدالت کے حکم پر جیل منتقل کردیا گیا ہے ۔چار روز قبل تھانہ شرقی پولیس نے نو مولود بچوں کے اغواء اور بعدازاں فروخت میں ملوث پانچ خواتین اور دو مردوں پر مشتمل گینگ گرفتار کیا تھاجسمیں سابق ایس پی کی اہلیہ ٗ نرسیں ٗایل ایچ ویز اور دیگرخواتین اور مرد شامل تھے ملزموں نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ان کے گینگ میں لیڈی ڈاکٹرز اور دیگر افراد بھی شامل ہیں جس پر پولیس حکام نے گینگ میں شامل دیگرملزموں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے ملزموں کی گرفتار ی کے لئے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور پنجاب میں چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں کیس میں شامل ایک خاتون لیڈی ڈاکٹر انگلینڈ میں موجود ہے ٗدوروزہ ریمانڈ پورا ہونے پر پولیس نے ملزموں کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے انہیں جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا ۔