• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مزار کی تعمیر کیلئے چندے کی اپیل، ویڈیو منظرِ عام پر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین کے مقام کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا، تاہم ان کے مزار کی تعمیر کے لیے چندے کی اپیل کی جا رہی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں ایک شخص کو ایک ایسے نوٹس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جسے امام خمینی ریلیف کمیٹی سے منسوب کیا جا رہا ہے۔ 

اس نوٹس میں ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے لیے مزار کی تعمیر کے سلسلے میں مالی عطیات کی اپیل کی گئی ہے۔

ویڈیو میں پیش کیے گئے بیان کے مطابق مذکورہ نوٹس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مذہبی ادائیگیوں، جن میں خمس، زکوٰۃ اور دیگر خیراتی عطیات شامل ہیں، اس منصوبے کے لیے فراہم کریں۔

تاحال اس نوٹس کی سرکاری سطح پر تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید