• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: اٹلی سے آئی خاتون پر شوہر اور سسرالیوں کا تشدد، پاسپورٹ اور زیورات چھین لیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سرگودھا کے قصبے ماڑی لک میں خاتون پر شوہر اور سسرالیوں نے مبینہ تشدد کے بعد پاسپورٹ اور زیورات چھین لیے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اٹلی سے اپنے شوہر اور بیٹے کے ہمراہ 13 ستمبر 2025ء کو سرگودھا پہنچی تھی، سسرالیوں نے کئی ماہ تک گھر میں قید رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ گھر بسانے کی خاطر اتنے دن تک خاموش رہی، پھر پولیس سے رجوع کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر، سسر اور ساس پر تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید