• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان کے قریب بحری جہاز پر فائرنگ، برطانوی میری ٹائم ادارے کی تصدیق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ادارے (یو کے ایم ٹی او) نے کہا ہے کہ عمان کے شمال مشرق میں ایک کنٹینر جہاز پر فائرنگ ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے یو کے ایم ٹی او نے کہا ہے کہ عمان کے شمال مشرق میں تقریباً 15 ناٹیکل میل (28 کلومیٹر) کے فاصلے پر ایک کنٹینر جہاز سے متعلق واقعے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کےمطابق ایران سے روانہ ہونے والے کارگو جہاز پر فائرنگ کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد کارگو جہاز سمندر میں رک گیا ہے۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق کارگو جہاز پر موجود عملے کے افراد محفوظ ہیں، واقعے میں کارگو جہاز کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید