• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں: امریکی حکام

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کے مطابق آبنائے ہرمز سے سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے میں تقریباً 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع کے عہدیداروں نے ایک خفیہ اجلاس میں آبنائے ہرمز کی صورتِ حال پر بریفنگ دی ہے۔ 

بریفنگ کے دوران قانون سازوں کو جنگ سے متعلق اخراجات، حکمتِ عملی اور مقاصد کے حوالے سے مکمل وضاحت نہیں مل سکی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس کے بعد اراکین نے کہا کہ انہیں جوابات سے زیادہ سوالات ملے ہیں۔

بریفنگ میں ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایک اسکول پر حملے سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے، جس میں تقریباً 165 افراد شہید ہوئے تھے جن میں اکثریت کم عمر طالبات کی تھی، تاہم ان سوالات کے بھی واضح جوابات نہیں دیے گئے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم سمندری گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید