• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وٹامن دی‘‘ ہڈیوں اور قوتِ مدافعت کا جُز

 ڈاکٹر عائشہ صغیر، جنرل فزیشن 

 وٹامن ڈی ہماری صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ یہ ہڈیوں کی صحت اور قوت مدافعت کے لیے بہت اہم ہے، اس سے ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ ملتا ہے۔سورج کی روشنی اس کے حصول کا سب سے اہم اور آسان ذریعہ ہے لیکن مختلف سپلیمنٹس کی مدد سے بھی اس کی کمی پوری کی جاسکتی ہے۔ عام غذا کے ذریعے وٹامن ڈی کی مقدار کو پورا کرنا مشکل ہے، اس کے لیے ایسی غذا ہونی چاہیے، جس میں وٹامن ڈی بھر پور مقدار میں۔

جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کے بارے میں جاننا آسان نہیں ہوتا، کیوں کہ اس کی علامات اکثر کئی ماہ یا سالوں تک ظاہر نہیں ہوتیں، مگر کچھ نشانیوں اور علامات سے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا عندیہ ضرور ملتا ہے۔ اس کی کمی سے آپ مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں، انہیں مضبوط بنانا ضروری ہے۔

وٹامن ڈی کیلشیئم کے جذب ہونے اور ہڈیوں کے میٹابولزم میں بھی اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔ ہڈیوں کے حجم میں کمی آنا اس بات کا عندیہ ہے کہ ہڈیوں کو کیلشیئم اور دیگر منرلز کی کمی کا سامنا ہے، جس سے فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس روزانہ ایک خاص مقدار میں استعمال سے دمہ کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی ڈپریشن اور بے چینی کا سبب بھی بنتی ہے۔

یہ مدافعتی صحت کے لیے اہم ہے، بیکٹیریا اور وائرسز سے مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ وٹامن ڈی براہ راست ان خلیات سے رابطے میں رہتا ہے جو بیماریوں سے لڑنے کا کام کرتے ہیں۔ اگر آپ اکثر بیمار ہوتے ہیں بالخصوص نزلہ زکام یا فلو کا سامنا ہوتا ہے تو یہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی نشانی ہوسکتی ہے۔

تھکاوٹ کا احساس متعدد وجوہ کے باعث ہوسکتا ہے جن میں سے ایک وٹامن ڈی کی کمی بھی ہے۔ مگر اکثرلوگ اس کو نظر انداز کردیتے ہیں۔ اس کی کمی نیند کو بھی متاثر کرتی ہے اور نیند کا کم دورانیہ تھکاوٹ کا احساس بڑھاتا ہے۔

ہڈیوں اور کمر کے نچلے حصے میں درد وٹامن ڈی کی کمی سے ہوسکتا ہے۔اس کی کمی سے مسلز میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔ انزائٹی کے شکار افراد میں وٹامن ڈی کی ایک قسم calcidiol کی کمی ہوتی ہے۔اس کی مناسب مقدار سے انزائٹی میں کمی ہوسکتی ہے۔

صحت سے مزید