ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن کےلیے ایرانی شرائط پاکستان کو پیش کردیں۔
عباس عراقچی مختصر دورے کے بعد اسلام آباد سے ماسکو کےلیے روانہ ہوگئے ہیں، انہوں نے اس دوران پاکستانی سیاسی و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے امن کےلیے ایرانی شرائط پاکستان کو پیش کیں اور بتایا کہ مذاکرات کا ایٹمی معاملے سے تعلق نہیں ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستانی قیادت سے آبنائے ہرمز کے نئے ضابطے، ناکہ بندی کے خاتمے، معاوضے اور عدم جارحیت پر بات کی۔