• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ میرا کے والد دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے والد کے دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل ہونے کے بعد مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ میرا نے بتایا کہ میرے والد کو دل کا شدید دورہ پڑا جس کے بعد انہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ والد کے دل کی 3 شریانیں بلاک ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔

اداکارہ میرا نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز نے سرجریز کے متعدد طریقہ کار کی تجاویز دی ہیں اور متوقع طور پر والد کے3 آپریشن ہوں گے، ان کی صحت کی موجودہ صورتِ حال کے لحاظ سے اگلے ہفتے پہلی سرجری ہونے کا امکان ہے۔

اُنہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ میرے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

یہ خبر سامنے آتے ہی مداح سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کے والد کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کرتے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا آج کل اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کے پروموشن کی تقریبات کی وجہ سے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید