• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم نے مداح کا خواب پورا کر دیا

—فوٹو بشکریہ ایکس
—فوٹو بشکریہ ایکس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے مداح کا خواب پورا کر دیا۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے ایک مداح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے اپنی ایک خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ایک دن میں اپنے گھر کے لیے ایک بڑی ایل سی ڈی خریدوں گا، تاکہ جب میرے بچے بڑے ہوں تو میں آرام سے بیٹھ کر بابر اعظم کے میچز دیکھ سکوں، چاہے مجھے پرانے میچز ہی کیوں نہ دیکھنے پڑیں۔

جب پشاور زلمی کی انتظامیہ نے یہ وائرل ویڈی  دیکھی تو مداح کی اسٹار بیٹر کے ساتھ خصوصی ملاقات کروائی۔

اب اس خصوصی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو کے آغاز میں بابر اعظم کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے ایک مداح کی ویڈیو دیکھی تھی اور ابھی ان سے ملنے جا رہے ہیں۔

اسٹار بیٹر اپنے مداح سے ملتے ہیں اور اسے اپنی سائن کی ہوئی ایک جرسی تحفے میں دیتے ہیں اور اس کے ساتھ بیٹھ کر اپنا ہی میچ دیکھتے ہیں۔

بابر اعظم نے مداح کی اہلیہ سے بھی فون پر بات کی اور پشاور زلمی نے مداح کو ایک سی ڈی بھی تحفے میں دی اور اس کا ایک بڑا خواب پورا کر دیا۔

خواب پورا ہونے کے بعد ویڈیو کے اختتام پر مداح کی آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں اور وہ اپنا خواب پورا کرنے پر پشاور زلمی کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید