• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کوالیفائر کے ای ٹکٹ کی فروخت معطلی کا شکار

پاکستان سپر لیگ کے آج ہونے والے کوالیفائیر کے ای ٹکٹ کی فروخت معطلی کا شکار ہے۔

پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ پر بیک وقت رش کی وجہ سے ای ٹکٹ کا عمل عارضی طور پر معطل ہے۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ای ٹکٹ کی فروخت کا عمل جلد بحال کردیا جائے گا جبکہ میچ کیلئے فزیکل ٹکٹ کی فروخت صبح دس بجے سے شروع ہوجائے گی۔

پی سی بی کے مطابق فزیکل ٹکٹ کوریئر کمپنی کے گلشن اور گلستاں جوہر کے دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چائنا گراؤنڈ پارکنگ میں بھی عارضی کاؤنٹر پر بارہ بجے سے فزیکل ٹکٹ لئے جاسکتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید