• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازالدین صدیقی کی بالی ووڈ میں موجود نسل پرستی پر تنقید

نوازالدین صدیقی—فائل فوٹو
نوازالدین صدیقی—فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے بالی ووڈ میں موجود نسل پرستی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم انڈسٹری میں نسل پرستی کا سامنا کرنے کا اعتراف کیا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ یہ اقربا پروری نہیں بلکہ نسل پرستی ہے جس کا ہندی فلم انڈسٹری میں بڑا اثر ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہندی فلم انڈسٹری میں بہت سی جگہوں پر امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ خوبصورتی کیا ہے؟ اس کے بارے میں لوگوں کو خود فیصلہ کرنے دینا چاہیے۔

اُنہوں نے فلم انڈسٹری میں گوری رنگت کے جنون اور خوبصورتی کے لیے بنائے گئے مصنوعی معیار پر بھی شدید تنقید کی۔

نوازالدین صدیقی نے یہ بھی کہا کہ کیمرے کی خوبصورتی الگ ہے، وہ صرف خوبصورتی کی گہری اور مستند شکل کو پکڑتا ہے جو کہ سطحی سطح کے فیصلے سے بالاتر ہے، کیمرہ خوبصورتی کے بارے میں فیصلہ نہیں کرتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید