کیا آپ جانتے ہیں کہ ’مائیکل جیکسن‘ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں؟ جی آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا ہے۔
مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم ’مائیکل‘ نے ریلیز کے بعد صرف افتتاحی ہفتے میں دنیا بھر سے 217 ملین ڈالر کما کر بایوپک فلموں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
فلم میں کنگ آف پاپ کے بھتیجے جعفر جیکسن نے ’مائیکل جیکسن‘ کا مرکزی کردار ادا کیا۔
جعفر 2020 میں پاکستان آئے تھے اور اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں 10 روزہ دورہ کیا تھا۔
اس دوران انہوں نے جامعات، ٹی وی اسٹوڈیوز، سرکاری ملاقاتوں اور مداحوں سے ملاقاتوں میں شرکت کی۔ اسلام آباد میں وہ یادگار پاکستان اور فیصل مسجد بھی گئے۔
فلم ’مائیکل‘ اوپن ہائیمر (2024) کے 180 ملین ڈالر کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ چکی ہے جبکہ موسیقی پر مبنی بایوپک اسٹریٹ آؤٹا کامپٹن کے 60 ملین ڈالر کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے۔
فلم کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور روٹن ٹماٹوز پر 97 فیصد اسکور حاصل کیا ہے۔
ہدایتکار انٹونی فوکوا کی اس فلم میں جعفر جیکسن کے ساتھ کولمین ڈومنگو، نیا لانگ اور مائلز ٹیلر بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اگر فلم کی عالمی کمائی بڑھتی رہی تو اس کا سیکوئل بھی بنایا جا سکتا ہے۔