• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے زبردست بیٹنگ کی، رومان رئیس

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولنگ کنسلٹنٹ رومان رئیس کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے زبردست بیٹنگ کی۔

کراچی میں کھیلے گئے کوالیفائر کے بعد پریس کانفرنس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس نے کہا کہ کراچی کے وکٹ پر سلو بال پر تھوڑی مہارت درکار تھی۔

رومان رئیس کا کہنا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے بابر اعظم ایک بار پھر اپنے حقیقی انداز میں واپس آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابر جیسے کلاسک پلیئر کے سامنے کافی نپی تلی بولنگ کرانا ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، زلمی نے پانچویں مرتبہ ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید