امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکا کی دشمنی اور دوستی دونوں ہی غلط ہیں۔
منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کے اثر سے لوگ نکلنا شروع ہو گئے ہیں، امریکی غلامی کا لبادہ اتار کر پھینکنے کی ضرورت ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مفاد میں جو بھی کوئی کام کرے گا ہم اس کے ساتھ ہیں، پاکستان کو اس وقت دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اپنی مراعات کم کرنے پر تیار نہیں، مراعات یافتہ طبقے کی مراعات میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک میں موٹر سائیکل چلانے والوں کی اکثریت ہے، حکومت نے غیر قانونی لیوی عائد کر رکھی ہے، حکومت کو پیٹرول پر فوری طور پر لیوی ختم کر دینی چاہیے۔