اسلام آباد پولیس ملزمان کی شناخت چھپانے کےلیے اُن کے سر پر شاپنگ بیگ پہناکر عدالت لے آئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں تھانہ بارہ کہو میں درج چوری کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو جج حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے ملزمان کی شناخت چھپانے کےلیے اُن کے سروں پر شاپنگ بیگ پہنائے۔
پولیس نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے عمل کےلیے جوڈیشل لاپ اپ بھیج دیا۔
قانونی طور پر اس عمل میں عام طور پر ملزمان کا چہرہ چھپانے کےلیے کالا کپڑا استعمال کیا جاتا ہے۔