ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں کے بعد مشتی میلہ کے مقام پر سیلابی ریلوں سے درجنوں دکانیں اور مکانات بہہ گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر عمر مختار کے مطابق مِشتی میلہ میں کلاؤڈ برسٹ کی بھی اطلاع ملی ہے۔
سیلابی ریلے درجنوں دکانیں، مارکیٹیں اور متعدد مکانات بہا لے گئے۔
راستے میں آنے والی متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی بہہ گئیں تاہم فوری طور پر اس تباہی کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔