• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن میں کوئی فیصلہ آئین و قانون کیخلاف نہیں ہوا ہے، بیرسٹر عقیل ملک

بیرسٹر عقیل ملک(فائل فوٹو)۔
بیرسٹر عقیل ملک(فائل فوٹو)۔

وفاقی وزارت قانون و انصاف کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں کوئی فیصلہ آئین و قانون کے خلاف نہیں ہوا ہے، جوڈیشل کمیشن میں کوئی کسی کے تابع نہیں ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں ایک جج آجاتا ہے تو اس کی روٹیشن نہیں ہوتی، بار کونسلز کا مطالبہ تھا کہ ججز کی روٹیشن کی جائے۔ 

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جسٹس بابر ستار کا تحریری موقف جوڈیشل کمیشن کے سامنے آگیا تھا۔ 

انھوں نے کہا کہ جج کے تبادلے کا حق انتظامیہ کے پاس نہیں جوڈیشل کمیشن کے پاس ہے۔

قومی خبریں سے مزید