• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں جاری عوامی منصوبوں پر پیش رفت اور نئے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں سی ڈی اے کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں محسن نقوی نے کہا کہ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن 120 دن میں کی جائے گی، شہری خود درخواستوں کا اپ ڈیٹ اسٹیٹس معلوم کر سکیں گے، کسی بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کو اسلام آباد میں کام کی اجازت نہیں ہو گی۔

اجلاس میں نئے کنونشن سینٹر، ایکسپو سینٹر اور اسلام آباد ارینا کی تعمیر ایس سی او سمٹ سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

علاوہ ازیں ایف 6 میں خدمت مرکز بنانے کے پروجیکٹ کے لیے اراضی مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ جدید تفریحی سہولتوں کے فروغ کے لیے ٹاپ گالف، ہاٹ ایئر بیلون، زپ لائن، واٹر پارک اور امیوزمنٹ پارک پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

اس حوالے سے محسن نقوی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جدید اسپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید