• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راج کندرا کی مبینہ بٹ کوائن کیس میں ضمانت

تصویر، بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر، بشکریہ بھارتی میڈیا

اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا نے مبینہ بٹ کوائن کیس میں ضمانت کو سچ کی فتح قرار دیا ہے۔

راج کندرا کو مبینہ بٹ کوائن سرمایہ کاری اسکیم اور منی لانڈرنگ کیس میں خصوصی عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔

یہ مقدمہ 2018 کے ایک مبینہ بٹ کوائن گھوٹالے سے متعلق ہے، جس کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) کر رہی ہے۔

عدالت نے 1 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی اور بیرونِ ملک سفر کے لیے پیشگی اجازت لازم قرار دی ہے۔

ضمانت کے بعد راج کندرا نے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اس معاملے کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

راج کندرا نے اس موقع پر مسکراتے ہوئے’ ستیہ مے وجیتے‘ یعنی سچ کی جیت ہوئی کا نعرہ لگایا اور کہا کہ اب میرے سارے ماسک اترچکے ہیں، وقت آگیا ہے کہ دوسرے بھی بے نقاب ہوں۔

چارج شیٹ میں اُن پر الزام ہے کہ انہیں مبینہ ماسٹر مائنڈ امیت بھردواج سے 285 بٹ کوائن موصول ہوئے ، تاہم وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الزامات کی مضبوط بنیاد موجود نہیں، میرے موکل 2018ء سے تفتیش میں تعاون کررہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید