پنجاب کے شہر گجرات میں بچوں کے ساتھ زیادتی کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات محلہ بغدادی میں 5 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، فائرنگ رکنے پر ایک ملزم کفایت علی زخمی حالت میں ملا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔
زخمی ملزم اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، ملزم کفایت پر2021 میں بچے سے زیادتی اور قتل کا الزام تھا، ملزم پر دو روز قبل کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کا بھی الزام تھا۔