آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے شاندار قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔
قوالی نائٹ میں صوفیانہ موسیقی کے دیوانوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ صوفیانہ موسیقی کے عاشق رات گئے جھومتے رہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال ایاز فرید کا کہنا تھا کہ میں نے نوجوانوں کو قوالی سے محبت کرنا سکھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فارسی کلام کا ترجمہ کر کے نوجوانوں کی دلچسپی میں اضافہ کیا۔