• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت دوبارہ پاکستان پرحملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کر اس کا غرور مٹی میں ملایا۔ بھارت دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی وار کر رہا ہے۔ افغانستان بھارت کی پراکسی بنا ہوا ہے، پاکستانی اور افغان طالبان کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم اچھے ہمسائے کی طرح خطے میں امن چاہتے ہیں، ذاتی مفادات کو پیچھے رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید