• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق

چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جے یو آئی کے سابق ایم پی اے مولانا محمد ادریس جاں بحق اور سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او محمد وقاص کے مطابق سابق ایم پی اے عالمِ دین مولانا محمد ادریس کار میں گھر سے مدرسے جا رہے تھے کہ اتمانزئی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے مولانا محمد ادریس موقع پر ہی جاں بحق اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب فاروقِ اعظم چوک اور رجڑ بازار میں کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوِئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید