• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بھی ویسا ہی محسوس کرتا ہوں جیسا 50 سال پہلے کرتا تھا، ٹرمپ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنی عمر اور صحت پر اٹھنے والے خدشات مسترد کردیے۔

واشنگٹن بزنس سمٹ میں اپنی عمر کے حوالے سے مذاق میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ 79 نہیں 29 سال کے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دوران گفتگو خود کو سابق امریکی صدر جوبائیڈن سے ملایا اور کہا کہ جو بائیڈن کے مقابلے میں وہ خود کو بوڑھا نہیں سمجھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ویسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا 50 سال پہلے کرتے تھے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ آدمی کی صحت خراب ہو تو پتا چل جاتا ہے، جیسے پچھلی امریکی انتظامیہ میں پتا چل جاتا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید