• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق میں بھارتی طیارہ بردارجہاز ’’وکرانت‘‘ کو غرق کرسکتے تھے، ڈپٹی نیول چیف

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ اور پاک فضائیہ بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز وکرانت کو ڈبونے کو تیار تھی۔

معرکۂ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف پروجیکٹس کے ہمراہ پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران بھارتی بحریہ نے کئی بار اپنا بحری بیڑہ تعینات کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران ہماری بندرگاہیں فعال اور ساحلی تنصیبات محفوظ رہیں، ہم آہنگی فتح کی ضامن بنی، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف پروجیکٹس نے کہا کہ پاک فضائیہ کی سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکشن کو ناکام بنا دیا، بھارت آج تک سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ آخر ہوا کیا تھا، ہمارے کامیاب آپریشن کے باعث بھارتی فضائیہ نے بارڈر کے قریب آنے کی جرات نہیں کی۔

قومی خبریں سے مزید