پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ شیر بنگلا اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے۔
پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللّٰہ فضل نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔
پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی پہلی وکٹ 18 رن پر گری جب محمود الحسن 8 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے۔
واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث بابر اعظم اس میچ کے لیے پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں 16 مئی سے شروع ہو گا۔