• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کا نیا لک سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ ایک ایونٹ میں اپنایا گیا نیا انداز ہے۔

ہانیہ عامر حال ہی میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مہندی گرین رنگ کا فرشی شلوار قمیض زیب تن کیا، جس کے ساتھ دوپٹہ بھی لیا ہوا تھا، اداکارہ نے اپنے بال کھلے رکھے ہوئے تھے جبکہ چشمہ بھی پہن رکھا تھا، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آنے لگے، جہاں کئی افراد نے ان کے لک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

کسی نے انہیں ریٹائرڈ سرکاری ٹیچر اور کسی نے نئی نویلی بہو جیسی قرار دیا، ایک صارف نے لکھا کہ مجھے لگا کوئی بڑی عمر کی خاتون کھڑی ہیں۔

بعض صارفین نے ہانیہ عامر کا موازنہ بھارتی فلم ساز کران راؤ سے بھی کیا۔

تاہم کئی مداحوں نے ہانیہ عامر کے روایتی انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہر لک کو اعتماد کے ساتھ اپنانا جانتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید