پاکستانی اداکار اور میزبان شہزاد نواز اپنے حالیہ رویے کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔
شہزاد نواز اپنی باوقار شخصیت، مضبوط اسکرین پریزنس اور شاندار ڈائیلاگ ڈیلیوری کے لیے جانے جاتے ہیں، وہ ان دنوں نجی ٹی وی کے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی ایک پوڈکاسٹ بھی ہوسٹ کر رہے ہیں، جس میں کئی معروف شخصیات شرکت کر چکی ہیں۔
اگرچہ ان کا شو مقبولیت حاصل کر رہا ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ایک عمل کو غیر ذمے دارانہ قرار دے دیا ہے۔
ناظرین کی جانب سے اعتراض کیا جا رہا ہے کہ شہزاد نواز اکثر اپنے انٹرویوز کے دوران سگریٹ نوشی کرتے دکھائی دیتے ہیں، جو بظاہر وہ ایک کول یا کیژول انداز کے طور پر پیش کرتے ہیں، لیکن صارفین کے مطابق یہ رویہ مثبت پیغام نہیں دیتا۔
سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک عوامی شخصیت کو اس قسم کے عمل سے گریز کرنا چاہیے۔
شہزاد نواز کی اس عادت پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے، جہاں کچھ افراد اسے ذاتی آزادی قرار دے رہے ہیں جبکہ اکثریت اسے غیر مناسب رویہ سمجھ رہی ہے۔