• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ،پرویز اشرف

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیر ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے یوم آزادی پر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں۔ دہلی میں پندرہ اگست کو آزادی منانے والوں نے یوم سیاہ منانے والے مظلوم کشمیری مسلمانوں پر فاسفورس ہتھیار استعمال کرکے انسانی حقوق کی بربادی کی بدترین مثال قائم کردی ۔پاکستان پیپلزپارٹی آزادجموں کشمیر کے سابق ڈویژنل کوآرڈی نیٹر فیصل آباد چوہدری خادم حسین کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی کے زیراہتمام بھارتی جبر کے خلاف یوم سیاہ کے سلسلے میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیرپر بھارتی تسلط اور 39دن سے مسلسل کرفیو کا نوٹس لے۔ چوہدری خادم حسین نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی ستر سال سے بدترین خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ مودی نے اپنی تقریر میں بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشت گردی کو تسلیم کیا ہے جس کا اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کو ازخود نوٹس لینا چاہئے ۔
تازہ ترین