سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2026 سے31جولائی تک ہوں گی۔
کراچی سے محکمہ تعلیم سندھ کے حکام کے مطابق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر اس صوبائی حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے 3 ماہ سے زائد کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں 22 مئی جمعہ سے شروع ہوں گی۔