• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا 5 کروڑ 33 لاکھ بیرل خام تیل توانائی کمپنیوں کو فراہم کرنے کا فیصلہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکا نے ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی بحران پر قابو پانے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو سے 5 کروڑ 33 لاکھ بیرل خام تیل توانائی کمپنیوں کو قرض پر فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے عالمی منڈی کو مستحکم رکھنے اور تیل کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 9 بڑی توانائی کمپنیوں کو اس پروگرام سے فائدہ پہنچے گا۔

امریکی محکمۂ توانائی کے مطابق گزشتہ ماہ بھی 9 کروڑ 25 لاکھ بیرل خام تیل قرض کی صورت میں فراہم کیا گیا تھا، تاہم کمپنیوں نے اس کا صرف 58 فیصد حصہ استعمال کیا۔

امریکی محکمۂ توانائی کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے اثرات کم کرنے کے لیے مجموعی طور پر 17 کروڑ 20 لاکھ بیرل خام تیل اسٹریٹجک ذخائر سے جاری کرنے کی حکمتِ عملی تیار کی گئی ہے تاکہ عالمی منڈی میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
تجارتی خبریں سے مزید