امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں زیر تعمیر بال روم پر آنیوالی لاگت پر سوال اٹھانے والی صحافی کو احمق کہہ دیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے بال روم کا حجم دُگنا کرادیا ہے کیونکہ اسکی ضرورت تھی۔
اس پر صحافی نے کہا کہ بجٹ بھی تو دگنا ہوگیا جس پر صدرٹرمپ نے کہا کہ تم اسمارٹ شخص نہیں، احمق ہو۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے بال روم کا سائز ڈبل کیا ہے اور ہم اسے طے بجٹ میں وقت سے پہلے مکمل کرلیں گے۔