• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر نے مستقل پاکستان منتقلی کی وجہ بتا دی

—فوٹو بشکریہ یوٹیوب
—فوٹو بشکریہ یوٹیوب

ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر اب مستقل طور پر امریکا سے پاکستان منتقل ہو گئے ہیں۔

فاران طاہر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے علاوہ ہالی ووڈ کا بھی بڑا مشہور نام ہیں، انہوں نے ہالی ووڈ میں آئرن مین جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا ہے۔

اداکار اب امریکا چھوڑ کر مستقل طور پر پاکستان آ گئے ہیں اور آج کل مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ’لیڈر‘ اور ’بس تیرا ساتھ ہو‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

فاران طاہر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے مستقل طور پر پاکستان منتقل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری  مرحومہ والدہ یاسمین طاہر کو ڈیمنشیا ہو گیا تھا اور وہ صرف ان لوگوں کو یاد کر سکتی تھیں جو ان کے سامنے ہوں، اس لیے میں نے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔

اداکار نے بتایا کہ اب میری والدہ کا تو انتقال ہو چکا ہے لیکن میرے والد بہت بوڑھے ہیں، میں ان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں اور جب میں مستقل طور پر پاکستان منتقل ہو گیا ہوں تو میں نے یہاں کام بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید