• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا فنانشل ماڈل 30 جون کو ختم ہو جائے گا جبکہ نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت یکم جولائی سے شروع ہو گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی فنانشل ماڈل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، نئے سال کے کنٹریکٹس میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کے دور میں 2023ء میں 3 برسوں کے لیے فنانشل ماڈل متعارف کرایا گیا تھا جسے موجودہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے دور میں تبدیل نہیں کیا گیا لیکن فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی کیٹگریز میں ردو بدل کیا جاتا رہا۔

اب یکم جولائی سے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی مدت شروع ہو گی، اس سلسلے میں نئے سینٹرل کنٹریکٹس کے ناموں کے حوالے سے ابتدائی بات چیت جاری ہے۔ 

گزشتہ برس 30 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا، پہلی مرتبہ اے کیٹگری میں کوئی کرکٹرز شامل نہیں تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل ہو گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں موجود کئی کرکٹرز کی کیٹگریز میں تنزلی اور ترقی ہو گی۔

محمد نواز، عبداللّٰہ شفیق، فہیم اشرف، حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی شمولیت کا امکان کم ہے جبکہ ازان اویس اور عبداللّٰہ فضل سمیت ڈومیسٹک پرفارمرز کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید