• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بھی اچھی ٹیم ہے، بھارت کو شکست دینےکی پوری کوشش کریں گے: کپتان قومی ہاکی ٹیم

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرح پاکستان کی بھی اچھی ٹیم ہے، بھارت کو شکست دینےکی پوری کوشش کریں گے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ پرو لیگ کے تیسرے فیز کیلئے بیلجیئم، چوتھے فیز کیلئے انگلینڈ جائیں گے۔ پرولیگ کے تیسرے اور چوتھے فیز کےلیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیگ کھیلنے والے تمام پلیئرز نے کیمپ کو جوائن کرلیا ہے۔ رانا وحید، ابوبکر محمود آج پاکستان پہنچ کر کل سے کیمپ جوائن کرلیں گے۔

کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ پرولیگ کے آخری 8 میچز میں جو غلطیاں کیں ان کو بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ اٹیک، شارٹ کارنر، فٹنس کو بہتر کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منظورالحسن سینئر کی کوچنگ میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بیلجیئم کے تیسرے فیز میں ٹیم پہلے سے زیادہ بہتر کام کرے گی۔ 

عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ پرولیگ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید