• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر الہام کی قیادت میں آذربائیجان کی ترقی قابل تحسین ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز۔فوٹو: اسکرین گریب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز۔فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صدر الہام علیوف کی قیادت میں آذربائیجان کی ترقی قابل تحسین ہے۔

باکو میں ورلڈ اربن فورم سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جامع اقدامات سے چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے انفرااسٹرکچر کو ترقی دے رہے ہیں۔ 

جامع اقدامات سے پنجاب میں چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ اربن فورم میں شرکت پر خوشی ہے، صدر الہام علیوف کی قیادت میں آذربائیجان کی ترقی قابل تحسین ہے۔ بھرپور مہمان نوازی پر آذربائیجان کی قیادت کی مشکور ہوں، یہاں پاکستان کی قیادت اور عوام کی طرف سے محبت کا پیغام لائی ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب میگا پروجیکٹ کے تحت صفائی کا جامع نظام مرتب کیا، سماجی اور معاشی اعداد و شمار کےلیے پنجاب اکنامک رجسٹری سروے کا آغاز کیا گیا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ماڈل ویلیج پروگرام کےتحت صوبے میں 2 ہزار دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کررہے ہیں، دیہی علاقوں کی ترقی مساوی سہولتوں کی فراہمی کےلیے اہم ہے۔

قومی خبریں سے مزید